آباد کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ،سید معیز زیدی آباد کے چیئرمین ساوتھ ریجن نامزد
آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین حنیف گوہر کی زیر صدارت ہوا جہاں آباد ساؤتھ ریجن کی قیادت سید معیز زیدی کے سپرد کر دی گئی،
آباد کی سید معیز زیدی کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار،
جاری علامے کے مطابق ممبران نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سید معیز زیدی تعمیراتی و ترقیاتی شعبے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ارکان آباد نے کہا کہ سید معیز زیدی کی تعمیراتی شعبے میں خدمات اور تجربے پر مکمل اعتماد ہے۔سید معیز زیدی کی قیادت میں آباد ساؤتھ ریجن کی سرگرمیاں مزید مؤثر ہوں گی۔
