چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ نے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور شیخ نے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا

کراچی: صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کے حوالے سے چیئرمین کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید مؤثر بنانے اور ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح، چیئرمین لینڈ کمیٹی عبدالرحمن آفریدی، ڈائریکٹر انکروچمنٹ علی مہر، لینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ہٹائے جانے والے سامان کو مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اسٹور میں منتقل کیا جائے جبکہ متعلقہ افراد کو قواعد و ضوابط کے تحت چالان جاری کیے جائیں چالان کی ادائیگی اور ضروری قانونی و دفتری کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامان کی واپسی یقینی بنائی جائے

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کارروائیوں کو ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے تجاوزات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اس سلسلے میں عوامی گزرگاہوں، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے  تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور شہر میں نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں اسٹور کے عملے کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ ضبط شدہ سامان کی وصولی، اندراج، حفاظت اور واپسی کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل ہوں چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی، غیر ضروری پریشانی یا زیادتی نہ ہو اور تمام کارروائیاں میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دی جائیں

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد افراد کو بلاوجہ پریشان کرنا نہیں بلکہ سرکاری اراضی، عوامی مقامات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ افسران اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر ٹاؤن کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں  اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز، مؤثر اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں