غذائی تحفظ کے لیے قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے: ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی یومِ خوراک پر پیغام
معیاری خوراک صحت مند زندگی کی ضامن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عالمی یوم خوراک منانے کا مقصد غذائی قلت اور متوازن غذائی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ غذائی تحفظ اور معیاری خوراک کی فراہمی قومی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔
خوراک تک منصفانہ رسائی اور سستی خوراک کی دستیابی یقینی بنانا قومی فریضہ ہے،بڑھتی آبادی کے ساتھ دنیا کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں، پانی کی قلت اور زرعی لاگت میں اضافہ خوراک کی قلت کی بنیادی وجوہات ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کا فروغ ناگزیر ہے،پارلیمان غذائی تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے کے لیےپرعزم ہے،پارلیمانی نگرانی غذائی تحفظ سے متعلق حکومتی اقدامات کو مؤثر بنانے میں قلیدی اہمیت کی حامل ہے۔غذائی تحفظ کے لیے قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
