پنجاب کے بچوں نے میرا یقین سچ ثابت کر دکھایا:مریم نواز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یونیورسٹی آف ساہیوال میں لیپ ٹاپ کی تقسیم میں شرکت اور خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے بچو سمر بریک کے دوران آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکا تو میں نے آپ کو بہت یاد کیا۔
تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ ایک ایک بیٹے اور بیٹی کے پاس جاؤں، گلے لگاؤں اور کہوں کہ مجھے آپ پر یقین تھا اور آپ نے میرا یقین سچ ثابت کر دکھایا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ اپنی محنت، اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر مل رہی ہے۔ آپ کے والدین اور اساتذہ جتنے خوش ہیں میں آج ان سے بھی زیادہ خوش ہوں۔
