محبت کی انوکھی مثال، پاکستانی جوڑے نے ایک اور تاریخ رقم کردی
اقبال ھادی زیدی اور شیرین نے کویت میں شادی کی سالگرہ منائی۔
سابق بزنس اینڈ مین پاور ایڈوائیزر پاکستان ایمبیسی کویت اقبال ھادی زیدی اور ان کی بیوی شیرین نے ھر سال کی طرح اس سال بھی اپنی شادی کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی کویت ھولیڈی ان نے 29 جون 2023 کو اپنی جیگور کار اقبال ھادی زیدی کی گھر پے بھیجی تھی، اقبال ھادی زیدی اور شیرین ھوٹل کے گیٹ پے اترے، اقبال ھادی زیدی کو سانس کی تکلیف بھی ہے، آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کے ان کے ہاتھ میں پورٹیبل آکسیجن کانسٹینٹر ہے جس کی نلکی سے وہ سانس لے رہے ہیں۔
تصوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال ھادی زیدی وی آئی پی لانچ کویت میں موجود ہیں جہاں ہوٹل اسٹاف نے چیکنگ کے پیپر لاکے دیئے تھے جن پر وہ سائین کر رہے ہیں۔ ھوٹل انتظامیا نے ان کو یہ عزت دی ہے کہ وہ بجائے کاؤنٹر کے وی آئی پے لانچ میں سائین کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں انہیں دو مگنیٹک کارڈ دیے گئے ہیں تا کہ لفٹ استعمال کرکے اپنے کمرہ نمبر 306 میں جا سکیں۔
اقبال ھادی زیدی نے شادی کی 38 ویں سالگرہ کا بیج بنوایا تھا جو ان کے کوٹ پر واضح نظر آرہا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی وزیر کاؤنسل آف منسٹر جناب شیخ مالک جبار فھد الصباح تھے، جنہیں وی آئی پی لانچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شادی کی سالگرہ کا جو کیک ہوٹل کی طرف سے بنا گیا تھا جس کی سرمنی ہورہی ہے،جسے چیف گیسٹ شیخ مالک جبار فھد الصباح، اقبال ھادی زیدی، شیرین و دیگر مہمان نظر آرہے ہیں۔
یہ کیک کی ڈزائین ہے جس میں 38 ویں سالگرھ واضح نظر آرہا ہے، ہوٹل انتظامیا نے یہ کیک کپلیمنٹ کی تور پر پیش کیا ہے۔
تقریب کا آخری پوشن: ہوٹل انتظامیا نے اس موقعے کی مناسبت سے ایک شیلڈ بنوائی تھی، انہوں نے چیف گیسٹ سے درخواست کی کہ وہ اقبال ھادی زیدی کو یہ شیلڈ پیش کریں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چیف گیسٹ شیخ مالک جبار فھد الصباح اقبال ھادی زیدی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔
یہ وہ یادگار شیلڈ ہے جو ہوٹل کی طرف سے شیخ مالک جبار فھد الصباح نے اقبال ھادی زیدی کو پیش کی تھی اور یہ سالگرہ کی تقریب کا آخری ایونٹ تھا۔
اقبال ھادی زیدی اور شیرین آج کویت میں 29 جون 2023 ھولیڈین 306 میں 37ویں مرتبہ ٹھرے ہوئے ہیں، 37 وی مرتبہ اس لیے کے 29 جون 2020 میں کووڈ کی وجہ سے کمرہ نمبر 306 میں نہیں بیٹھ سکے، کیوں کے اس وقت ہوٹل بھی بند تھے اور ایئرپورٹس بھی بند تھے ورنہ وہ کہیں بھی جاکر اپنی شادی کی سالگرہ کا کمرہ نمبر 306 کا تسلسل برقرار رکھتے۔ انسانی تاریخ میں ایسی سالگرہ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اقبال ھادی زیدی نے شیرین کا فاطمہ سہیل ہے جو 1985ء میں اقبال ھادی زیدی نے شادی کے بعد نام شرین رکھا تھا مگر سرکاری نام آج بھی ان کا فاطمہ سھیل ہی ہے۔
شادی کی سالگرہ کے مناسبت سے دو پین بھی بنوائے گئے تھے ایک پے لکھوایا گیا تھا اقبال ھادی زیدی 29-06-2023 شادی کی 38 ویں سالگرہ اور دوسرے پے لکھوایا گیا تھا شیرین اقبال زیدی 29-06-2023 شادی کی 38 ویں سالگرہ۔