
کراچی: عمران نیازی اگلے 10 دن کے اندر جیل میں ہوگا اور اس کیخلاف ایسے ایسے لوگ گواہیاں دیں گے کہ اس کے 14 طبق روشن ہوجائیں گے، جو لوگ عمران خان پر وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ اور پاکستانی عوام حیران ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار پی پی رہنما رزاق باجوا نے اپنی ریاش گاہ پر عید ملنے کے لیے انے والے دوست احباب سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ائندہ چند دنوں میں آپ لوگ دیکھیں گے کہ کیا سے کیا ہونے والا ہے عمران خان نے جو کھلواڑ ملک کے ساتھ کھیلا پاکستان کو اپنے اقتدار کے پہلے سال میں ہی ڈیفالٹر کرنے چلا تھا میں سلوٹ پیش کرتا ہوں پاکستان کے مادے وطن سیاست دانوں فوج کے سپاہیوں جرنیلوں کو جن لوگوں نے بروقت اقدام کر کے ملک کو اور ملک کے ایٹمی بم کو جو عمران خان فروخت کرنے جا رہا تھا کو بچا لیا۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس ملک نے عمران خان کو سب کچھ دیا عزت دی شہرت دی دولت دی عمران خان نے اپنے دورہ اقتدار میں سب کچھ تقسیم کر دیا عوام فوج سلامتی کے ادارے حد تک کے علماء وکلا ججز پورا معاشرہ تقسیم کر دیا تھا
رزاق باجوا نے کہا کہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والے دنیا بھر میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگلے چند دن اور ہفتے ملکی سیاست اور عمران خان کے لیے اہم ہوں گے فوجی املاک سرکاری دفاتر ریڈیو پاکستان پشاور قائد اعظم کا جنا ہاؤس کو جلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا.
