
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی ک علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو و دیگر نے حملے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔