
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سابق صدر اصف علی زرداری کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کی بجلی بحالی کے کام کی خود نگرانی کی۔عید کے دنوں میں شدید طوفان کی وجہ سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 9 پول گر گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس کی وجہ سے ان علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔سیپکو کے ملازمین عید کی چھٹیوں پر تھے جس کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے کام میں تاخیر ہوئی۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو وفاقی ادارے ہیں صوبے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے عوام کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
آخر میں امتیاز شیخ نے سیپکو اگلے تین دن تک ان تمام اضلاع کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دے نے کا مطالبہ بھی کیا۔
