مورڑو میر بحر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام یوسی 8 میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب،کاکیک کاٹا گیا

مورڑو میر بحر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام یوسی 8 میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب،کاکیک کاٹا گیا

کراچی: 79 واں جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر کے زیرِ اہتمام یوسی 8 میٹرو ویل میں ایک شاندار، پروقار تقریب کا آغاز جشنِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے سے ہوا، چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر،ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر لیاقت آسکانی ،ایم۔پی۔اے علی احمد جان،ٹاؤن میونسپل کمشنر الہی بخش سیال،بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین کریم اسکانی ،ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ،اراکین کو نسل اور ٹاؤن افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 

اس موقع پر وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیاجشنِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے مثال جدوجہد، لازوال قربانیوں اور عزم و حوصلے کا ثمر ہے۔ قیامِ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے اپنا گھر بار، جائیدادیں اور اپنے پیاروں تک کو قربان کیا، ہجرت کی صعوبتیں برداشت کیں اور بے شمار مشکلات کا سامنا کیا، تب جا کر ہمیں ایک آزاد اور خودمختار وطن نصیب ہوا۔پروگرام میں آتش بازی کا بھی انتظام کیا گیا۔

اس موقع پر لیاقت آسکانی نے کہا کہ آج ہم جس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اپنے مذہبی و قومی تشخص کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں، یہ سب پاکستان کی آزادی کی بدولت ہے۔ اس آزادی کی قدر کرنا اور اسے مضبوط بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ میں پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کا کردار قابلِ فخر ہے ایم۔پی۔ اے علی احمد جان نے کہا ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کے دفاع اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں اور پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے

شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا کو گونجا دیا اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت اور پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔جشنِ آزادی کی اس پروقار تقریب میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں، قومی نعروں اور شرکاء کے جوش و جذبے نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر کے ماحول کو حب الوطنی کی کیفیت سے سرشار کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں