وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سےتربیتی کورس مکمل کرکے واپس آنے والے اے ایس پیز کی ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سےتربیتی کورس مکمل کرکے واپس آنے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ کاغیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لاء انفورسمنٹ انوسٹگیشن سنٹر کے قیام کے لئے آزمائشی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ سنٹر میں ڈیٹنشن، انویسٹی گیشن اور سمری ٹرائل ایک چھت تلے ہوگا۔ ۔۔ جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس سسٹمز کے ذریعے نگرانی کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جائے گا۔
