سوک سینٹر میں شجرکاری مہم سے جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

سوک سینٹر میں شجرکاری مہم سے جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر جشنِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، جبکہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودے لگائے گئے اور ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد، محنت اور دیانت داری کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ پاکستان ہمیشہ مضبوط، مستحکم اور سربلند رہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے محمد اشرف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کے ڈی اے میں سب سے پہلے جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

پیپلز لیبر یونین کے سرپرستِ اعلیٰ محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے ڈی اے کے زیرِ انتظام اسکولوں، مختلف سائٹ دفاتر اور دیگر اداروں میں بھی بھرپور قومی جذبے کے ساتھ 14 اگست 2026ء تک جاری رہیں گی، جہاں مختلف تقریبات، شجرکاری مہم اور قومی پرچم کشائی سمیت متعدد قومی سرگرمیوں کا انعقاد پیپلز لیبر یونین کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔

تقریب میں سیکرٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، سینئر ڈائریکٹر ٹی ای بی جمیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد عارف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن ظفر عباسی، پیپلز لیبر یونین کے عہدیداران ذیشان قیوم، اسلان قریشی، حسن نقوی،ارسلان نقوی، کمیل عباس، محمد عباس، زبیر فرید اور کے ڈی اے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں