ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے سینٹ جوزف اسکول، صدر میں بحالی و تزئین و آرائش منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
کراچی: سندھ اسمبلی کے رکن اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے سینٹ جوزف اسکول، صدر میں بحالی و تزئین و آرائش منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی بھی تقریب میں شریک، منصوبہ محکمۂ اقلیتی امور کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
150 سال سے زائد قدیم تاریخی سینٹ جوزف اسکول کی بحالی کا منصوبہ، افسران نے تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے تعمیراتی کام اور استعمال ہونے والے مواد کا معائنہ کیا، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کی ہدایت۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیراعلیٰ سندھ اور محکمۂ اقلیتی امور اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے سبکدوش ہونے والی پرنسپل سسٹر انیلا کانسٹنٹ کی خدمات کو سراہا۔
نئی پرنسپل سسٹر الزبتھ فلپ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
