
فرزانہ کے والد اور پارس شاہ کے سسر کا کا کہنا ہے کہ سحر شاہ رضوی نے اپنے والد کے بارے میں کہا کہ انہوں نے زین شاہ کو کار لیکر دی ہے آپ میری لیے ان سے کہیں جس پر مینے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپکے ملکیت کا معاملہ ہے میں اس میں عمل دخل نہیں دونگا
نامعلوم مقام سے انہوں نے وڈیو بیان میں کہا کہ پارس کے والد سید ماکن شاہ کی دوسری بیوی خورشید شاہ بھی نشہ کرتی ہے اور پارس شاہ بھی نشہ کرتے تھے جبکہ پارس شاہ ٹی بی کا بھی کورس کررہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارس مجھے بابا کھتے تھے اور پاؤں پر ہاتھ رکھ کو چلے جاتے تھے،ہم پارس شاہ کے قتل میں ملوث نہیں نہیں، پولیس ہماری نہیں مان رہی، قتل کے بارے میں سحر اور صنم سے پوچھا جائے، ہم کبھی بھی قتل میں ملوث نکلیں تو سعودی عرب کی طرح سزا دی جائے۔
پارس کی بیوی فرزانہ کا کہنا تھا کہ پارس جیسا بھی تھا مگر میرا شوہر تھا، میں اسے کیوں قتل کروں گے، میں نے اسے کبھی بھی گھر سے نہیں نکالا تھا مگر سحر اور صنم نے اسے نکالا تھا، ہم نے کچھ بھی نہیں کیا اگر کچھ کیا ہے تو سحر اور صنم نے کیا ہے۔
فرزانہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جو سراسر ظلم ہے، میرے بھائیوں کو آزاد کرکے میری بچی مجھے دلائی جائے ہم بیگناھ ہیں۔