پیپلز پارٹی کیجانب سے شھید بینظیر بھٹو کی سالگرہ سادگی سے منانے کا اعلان
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کیجانب سے شھید بینظیر بھٹو کی 21جون کو 73 ویں سالگرہ محرم الحرام کے باعث سادگی سے منانے اور سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے منگل کو اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کیجانب سے شھید بینظیر بھٹو کی 21 جون کو 73 ویں سالگرہ محرم الحرام کے احترام میں سندھ کے ہر ضلعے میں سادگی سے منائی جائے گی اور قرآن خوانی، دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کے پارٹی کی ضلع سطح پر تمام تنظیمیں اور تمام ضلعی عھدیداران سندھ کے ہر ضلعے میں شھید بینظیر بھٹو کی 21جون کو سالگرہ کے موقعے پر اپنے اپنے اضلاع میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں اور محرم الحرام کے احترام میں کیک کاٹنے کی رسومات ادا نہیں کی جائیں۔
نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں و کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے شھید بینظیر بھٹو کی 21 جون کو سالگرہ کے موقعے پر ہر ضلعے میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرکے شھید بینظیر بھٹو کو عوام کے لئے دی گئی قربانی کے بدولت خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
