میئر کراچی کا جہانگیر روڈ کا دورہ، شہریوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا جہانگیر روڈ کا دورہ
میئر کراچی کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر بھی موجود تھے ۔
میئر کراچی جہانگیر روڈ کے دورے پر شہریوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔میئر کراچی نے جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے پر جاری کاموں کا معائنہ کیا
میئر کراچی نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے فنشنگ جاری ہے ، جہانگیر روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔جہانگیر روڈ سے غیر ضروری تاروں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کے زیر انتظام اس سڑک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی بنا رہی ہے۔جہانگیر روڈ پر فائبر کے گٹر کے ڈھکن لگوائے گئے ہیں تاکہ چوری سے محفوظ رہیں۔جہانگیر روڈ کی اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹ کو بھی درست کیا جائے گا۔شہر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
