پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے: محمد اورنگزیب
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری ہیمش فالکنر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ، علاقائی صورتحال ،پاکستان کے معاشی منظرنامے اور جاری اصلاحات اور مالیاتی ترجیحات پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ وفاقی بجٹ حکومت کی معاشی ترجیحات اور اصلاحاتی سمت کا عکاس ہے، معاشی استحکام، اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کیلئےپرعزم ہیں، محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے ،امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمت سے علاقائی استحکام کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتر علاقائی صورتحال سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کیلئےسازگار ثابت ہوگی، محصولات میں بہتری اورٹیکس تعمیل کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
