خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے:محسن نقوی
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ایران امریکہ مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے ایران امریکہ مفاہمت کو خطے کے استحکام و امن کے لئے خوش آئند قرار دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران امریکہ مفاہمت پر پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران امریکہ مذاکرات اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر امیر جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا
ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے حکومت سے مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا
ملاقات میں ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایران امریکہ مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پورے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں کہ ہماری حقیر کاوشوں کو قبول فرمایا۔
