امریکا دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرے گا: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرے گا۔
یہ بیان انہوں نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے لیے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کے دوران دیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے اور ان کے بقول ’ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں، لیکن اصل فتح اگلے دو ہفتوں میں نظر آئے گی جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ’مکمل فتح‘ بہت جلد سامنے آئے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔
