گلگت بلتستان میں کراچی اور لاہور میں تفریق پیدا کرنے والوں کو شکست ہوئی: مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار فتح ہے۔ لاہور اور کراچی کی ترقی کی باتیں کرنے والوں کو گلگت بلتستان میں جواب مل گیا۔ کراچی سب کو دینے والا شہر ہے، ہر شہر کراچی جیسا ہونا چاہیے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کی وجہ سے کراچی بڑی مشکلاتوں سے محفوظ رہا ہے۔ یہ اللہ کے اولیاؤں کی سرزمین ہے جہاں 3 لاکھ سے زیادہ لوگ زیارت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
28ویں ترمیم کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 28ویں ترمیم میں ایسا کچھ نہیں ہے، جو نیک نیتی سے ہیں انہیں حسب معمول استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح 14 تاریخ کو کیا جائے گا۔ یہ شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جو لوگ کہتے تھے کہ کام وقت پر نہیں ہوتا وہ دیکھیں کہ پل کا کام وقت سے پہلے مکمل ہو گیا ہے۔
