گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول کو مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہے۔گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اکثریت حاصل کرنے پر پیپلز پارٹی ،صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں اچھامقابلہ کرنے پرمسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد۔سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی خصوصی تحسین کے لائق ہیں۔
