کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان، شہریوں کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  7 تا 12 جون ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،شہر قائد میں بھی 8 سے 12 جون تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتاہے۔

کراچی میں آج دن کےوقت گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس ہو سکتی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔شدید گرمی میں بچے، خواتین اور بزرگ احتیاط کریں، شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری پانی زیادہ استعمال کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں