جماعت اسلامی کا ایک لاکھ 25 ہزار روپے تک سیلری والے افراد کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دعوے تو کیے جاتے ہیں مگر عوام کو کسی قسم کی سہولت نہیں ملتی۔ٹیکس پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے تک سیلری والے افراد کو ٹیکس فری کیا جائے، اگر ان کو سہولت ملے گی تو ملک میں ہی رہیں گے۔ گیس اور بجلی مہنگی ہے، انڈسٹریز آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی ہیں۔ مہنگائی ہوگی تو انڈسٹری کیسے ترقی کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں پھر تعلیم کیسے بہتر ہوگی، یہ ساری صوبائی حکومتیں غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔
