وزیر داخلہ اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات ،اہم معاہدوں پر دستخط
بشکیک میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ نے الگ الگ ملاقات کی
محسن نقوی اور تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں کے بارے میں گفتگو کی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پرزوردیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کیلئےشدید سیکیورٹی خدشات کا باعث ہیں۔وزیرداخلہ اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزارت داخلہ نے تعاون بڑھانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا۔محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
انہوں نے باہمی تعاون بڑھانے کیلئے وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
