میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کو کرارا جواب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کو کرارا جواب

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہنزہ میں الیکشن مہم کے دوران کہہ رہے تھے کہ ہنزہ لاہور جیسا ہو یا کراچی جیسا ہو ، خرم دستگیر کہہ رہے تھے ہنزہ والوں تمہیں یہ فیصلہ کرنا ہے اگلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان پنجاب جیسا ہو یا صوبہ سندھ جیسا ہو۔

انہوں نےولی کہا کہ سندھ و صوبہ ہے جب سیلاب کی تباہ کاری آتی ہے تو سندھ کے عوام کے ساتھ سندھ کی قیادت کھڑی رہتی ہے، مشکل حالات میں پنجاب کی حکومت نظر آئے نہ آئے ان کے حکومتی وزرا نظر آئے نہ آئیں پیپلز پارٹی کا چیئرمین سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا نظر آتا ہے.
میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جا رہے ہیں ، 12 لاکھ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کے حوالے کر چکے ہیں۔ لاہور کا موازنہ کرتے ہیں کراچی شہر سے تو کراچی تو غریب پرور شہر ہے.
مرتضٰی وہاب نےکہا کہ کراچی تو وہ شہر ہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ آتے ہیں۔ کراچی غریبوں کی مدد کرتا ہے کراچی مخلصوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ راچی وہ شہر ہے جو کہ سارے پاکستان کو چلاتا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہنزہ کراچی جیسا بنے اور کراچی کی طرح پورے پاکستان کی خدمت کرے۔میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو کھوکھلے دعوؤں کی طرف نہیں جانا چاہئے۔ لوگوں کو عوام دوست حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔اگر تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے عوام دوست حکمت عملی کو عملی طور پر ترجیح دی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں