صاف ستھرا ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے:سید ناصر شاہ
عالمی یومِ ماحولیات پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجرکاری کے فروغ کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے،سندھ حکومت ماحول دوست پالیسیوں اور گرین اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے،پلاسٹک آلودگی میں کمی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے عوام بھرپور تعاون کریں۔
سید ناصر شاہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقۂ جاریہ اور ماحول کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے،عالمی یومِ ماحولیات ہمیں زمین کو سرسبز، صاف اور محفوظ بنانے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔
