
ٹھٹھہ(رپورٹ: راجا تنویر) کے پی کے سے آئے ھوئے چیف آف مشوانی ملک ایوب زرین مشوانی کے اعزاز میں ٹھٹھہ کہ کاروباری شخصیات نواب خان مشوانی، سہیل خان مشوانی اور نور احمد مشوانی کی جانب سے کینجھر جھیل پہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی
اس موقع پہ آئے ہوئے مہمان چیف آف مشوانی ملک ایوب زرین مشوانی کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی گئی اور ٹھٹھہ کہ سیاحتی جگاؤں کینجھر جھیل اور شاھجہان مسجد کا سحر کرایا گیا اس موقع پہ چیف آف مشوانی ملک ایوب زرین خان مشوانی نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ سندھ بھر میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور اس کی ایک قدیمی تاریخ ہے یہی سبب ہے کہ مغل شہنشاہ نے بھی یہاں بادشاہی مسجد قائم کی اسی طرح اس ضلع کو باب الاسلام کا لقب بھی خاصل ہے۔
قدیم زمانے میں اس ضلع میں کئی درسگاہیں جبکہ آثار قدیمہ، تاریخی تفریحی مقامات اور صنعتی اور تجارتی لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے لیکن افسوس کہ اس ضلع کو جو ترقی ملنا چاہیے تھی وہ نہیں مل سکی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کہ باشندے مہمان نواز ہے ان کی ثقافت دیکھ کہ مجھے بہے خوشی ہوئی اور اپنے پختون برادری کو ہدایت کی کہ وہ کسی زات پات رنگ نسل سے ہٹ کر ایک دوسرے سے محبت بائیچاری قائم رکھے اس موقع پہ نواب خان مشوانی، نور اللہ مشوانی، سہیل مشوانج، جبار سومرو اور دیگر موجود تھے
