اسٹریٹجک مذاکرات کا تسلسل متحرک اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے:اسحاق ڈار
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھویں اسٹریٹجک مذاکرات،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہا ر
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی قیادت اور اعلیٰ نمائندہ کا پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مصروفیت قابلِ قدر ہے، عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاکستان بھارت جنگ اور امریکہ ایران تنازع پر قریبی رابطہ برقرار رہا.
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور یورپی قیادت کے درمیان روابط کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا.
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک وژن دونوں اطراف کی طویل المدتی شراکت داری کو نئی سمت دے سکتا ہے
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات کا تسلسل متحرک اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ، مذاکرات کے نتیجہ خیز دور سے اہم پیش رفت کی امید ہے۔
