پاکستانی حجاج کی واپسی کا مرحلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوگیا
پہلی حج پرواز جدہ سے 114 حجاج کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور قومی ائیرلائن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔
قومی ائیرلائن کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا، جس کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔
