کرپشن اور کمیشن کے ہوتے ہوئے ملک کیسے ترقی کرے گا؟حافظ نعیم
پیٹرول اور گیس کی قیمتیں تین سال کے لئے لاک کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا:حافظ نعیم
کراچی: بجٹ 2026-27، بڑھتی ہوئی مہنگائی، حکومتی معاشی پالیسی، قومی و بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور گیس کی قیمتیں کم کرکے تین سال کے لئے لاک کردیں جائیں تو پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنے عیاشیاں کم کرے تو پاکستان کے اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی مگر کرپشن اور کمیشن کے ہوتے ہوئے ملک کیسے ترقی کریگا؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کو بھکاری بنانے کا پورگرام ہے۔ پنجاب میں بڑے بڑے اشتہارات چھپتے ہیں اگر پنجاب میں گورننس اچھی تو پھر بتایا جائے کہ زراعت پیچھے کیوں چلی گئی۔
