سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ خود انحصاری پالیسی کے تحت عیدالضحی آپریشن سر انجام دیا:راشد خاصخیلی
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ عیدالضحی آپریشن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر انحصار کرنے کے ساتھ خود انحصاری پالیسی کے تحت یوسی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان اور ویجیلنس ٹیموں کی مدد سے علاقوں وشاہراہوں کو آلائشوں سے پاک رکھنے کیلئے اقدامات کئے گئے جس کی بدولت صفورا ٹاؤن میں کامیابی سے بروقت آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے انتظامات سر انجام دئیے گئے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،فوکل پرسن حافظ عبداللہ کے ہمراہ عید کے تینوں دن بروقت آلائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں علاقوں وشاہراہوں کے دورے کے دوران کیا.
انہوں نے موصولہ شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں جس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔صفورا ٹاؤن نے بیک اپ پلان کے تحت عید کے دنوں میں رات گئے علاقوں بالخصوص شاہراہوں کو کلئیر کرنے کیلئے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا ،ویجیلنس ٹیموں اور یوسی بلدیاتی نمائندگان نے علاقوں کی صورتحال سے آگاہ رکھا جس کی بدولت آلائشیں بروقت اٹھانے میں کافی مدد ملی انہوں نے یوسی بلدیاتی نمائندگان اور ویجیلینس ٹیموں کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط کوآرڈینیشن ہو تو بہترین کام سر انجام دینا مشکل نہیں ہوتا انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر خصوصی صفائ مہم شروع کریں تاکہ جانوروں کی باقیات اور جمع شدہ کچرے سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکے.
