چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پرزرین اعوان کا عیدالاضحیٰ کے دوسرے مختلف علاقوں کا دورہ

چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پرزرین اعوان کا عیدالاضحیٰ کے دوسرے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین کورنگی ٹاؤن زرین اعوان نے عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز  کورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں، گلی محلوں، مرکزی شاہراہوں، گزرگاہوں، رہائشی آبادیوں اور قائم کردہ آلائش کلیکشن پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی آپریشن اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران، ڈائریکٹرز، سینیٹری سپروائزرز، فیلڈ اسٹاف اور صفائی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کے عمل میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں آلائشوں کی مقدار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم کورنگی ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے پہلے سے مرتب کردہ جامع صفائی پلان کے تحت تمام علاقوں میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آلائشوں کی بروقت منتقلی کے لئے ڈمپرز، لوڈرز، پک اپس اور دیگر بھاری مشینری مسلسل متحرک رہی جبکہ سینیٹری عملہ مختلف علاقوں میں دن رات صفائی کے فرائض انجام دیتا رہا۔

قائم مقام چیئرمین زرین اعوان نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانتداری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی واضح ہدایات ہیں کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور آلائشوں کی بروقت منتقلی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مختلف آلائش کلیکشن پوائنٹس، مرکزی شاہراہوں، رہائشی علاقوں اور گزرگاہوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر جراثیم کش اسپرے، چونے کے چھڑکاؤ اور بدبو کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ حساس مقامات، عیدگاہوں، مساجد اور گنجان آبادی والے علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات برقرار رکھے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تعفن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

زرین اعوان نے کہا کہ کورنگی ٹاؤن انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فیلڈ میں موجود ہے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں موجود شہریوں سے ملاقات بھی کی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔شہریوں نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورنگی ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔قائم مقام چیئرمین نے صفائی عملے کی محنت اور کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور عید کے مصروف ایام کے باوجود سینیٹری عملہ جس جانفشانی سے فرائض انجام دے رہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی عملہ ہی دراصل کورنگی ٹاؤن کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور تمام یوسیز میں افسران اور عملے کی شفٹوں کے مطابق ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ چوبیس گھنٹے صفائی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

زرین اعوان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، آلائشیں مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر کسی بھی صفائی مہم کو مکمل طور پر کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔ کورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، آلائشوں کی بروقت منتقلی، جراثیم کش اسپرے، چونے کے چھڑکاؤ اور مسلسل مانیٹرنگ کے باعث صورتحال تسلی بخش رہی جبکہ عوامی حلقوں نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ، قائم مقام چیئرمین زرین اعوان، متعلقہ افسران اور صفائی عملے کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورنگی ٹاؤن میں صفائی کے مؤثر انتظامات قابل تعریف ہیں اور انتظامیہ نے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں