دہشتگردوں کو شہداء کے مقدس خون کی قیمت چکانی پڑے گی:سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کے دفاع، قومی خودداری اور اتحاد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاغی میں ہونے والے ایٹمی دھماکے پوری قوم کے عزم کی ترجمانی کرتے ہیں جبکہ بلوچستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کو شہداء کے مقدس خون کی قیمت چکانی پڑے گی۔دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
