عیدالاضحیٰ پرعسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام، شہداء کو خراج تحسین

عیدالاضحیٰ پرعسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام، شہداء کو خراج تحسین

عیدالاضحیٰ پرعسکری قیادت کا قوم کے نام خصوصی پیغام، شہداء اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد:عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملکی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان، ایثار اور قومی یکجہتی کا عظیم درس دیتی ہے۔

عسکری قیادت نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایران معاہدہ پیغام میں شہداء پاکستان کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ امن و استحکام کے قیام کے لیے افواج پاکستان قوم کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

پیغام میں پاکستانی عوام کی استقامت، حوصلے اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام قومی ادارے متحد ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں