چیئرمین صفوراں ٹاؤن کی زیر صدارت عیدالضیٰ کے حوالے سے اجلاس

چیئرمین صفوراں ٹاؤن کی زیر صدارت عیدالضیٰ کے حوالے سے اجلاس

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں عیدالضحی آپریشن کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس

وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ سمیت یوسی چیئرمینز بشیر خاصخیلی،تاج محمد وسان ،بادشاہ محسود،جمشید علی ،احمد خان،نعمان احمد اراکین کونسل سکندرعلی بلوچ،الیاس گبول،ارشد سکندر،ثاقب راجپوت،امروز امام،سائرہ سجاد،صادق عوام،راحت زیب ،شمیم صدیقی،کرامت ڈونڈا نے شرکت کی.

اجلاس میں چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئ

،اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمٹ بورڈ سے عیدالضحی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی گئ. شرکاء نے گاڑیوں کی بروقت فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ گاڑیاں وعملہ ضرورت کے لحاظ سے مہیا کیا جائے

،یوسی چیئرمینز نے کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو پلان ترتیب دیتے ہوئے مشاورت کرنی چاہیئے تھی اس سال گاڑیوں کی فراہمی پچھلے سال کی نسبت کم ہے ،گاڑیاں کم ہونے سے مشکلات پیش آسکتی ہیں

سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کے افسر عمران عباس نے بتایا کہ گاڑیوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کیا جائے گا جہاں رکشوں کی ضرورت ہوگی وہ بھی فراہم کئے جائیں گے.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ جو ڈیمانڈ یوسیز نے کی ہیں اسے پورا کیا جائے ہر یوسی میں کیمپ لگایا جائے جو کیمپ ہونے کے ساتھ رابطے کے ساتھ  شکایتی مرکز بھی ہوگا،وائس ایپ گروپ تشکیل دیں جس میں افسران ملازمین اور ڈرائیورز کے نمبر ہونے چاہیئں،آخری آلائش اٹھنے تک سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ خدمات سر انجام دے ،اگر اچھا کام ہوگا تو تعریف کرینگے اور شکایت ہوئ تو اسے سندھ حکومت کے اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا

اس موقع پر ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں