کراچی: بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے
بوہرہ برادری کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا
شہر بھر کی مساجد اورعبادت گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بوہرہ برادری کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں برادری کے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔نماز کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی گئی
بوہرہ برادری کے نمازِ عید کے اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو عید کے تینوں دن جاری رہے گا۔
جبکہ قربانی کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔
