قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی نے ماڈل ٹاؤن میں روڈ کا افتتاح کردیا
کراچی: قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ملیر ہالٹ تا سعود آباد گیس اسٹیشن ریلوے ٹریک سے متصل سڑک ( حکیم محمد یامین صدیق) روڈ کا افتتاح کردیا گیا۔
مرکزی سڑک کے علاوہ ذیلی سڑکوں کا بھی افتتاح کردیا گیا۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی ماڈل کالونی ٹاؤن آمد امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، یوسی 2 چیئرمین وسیم مرزا، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 6 چیئرمین سعد خان، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین و دیگر کے ہمراہ ماڈل کالونی کی ماڈل گلیوں و سڑکوں کا افتتاح کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نومبر 2025 میں اس سڑک کا سنگِ بنیاد رکھا تھا اس سڑک کی بروقت تعمیر کلک کی جانب سے کی گئی، سڑک کی تعمیر کے بعد اس کی تزئین و آرائش بھی کی گئی اور 100 سے زائد پولز لگائے گئے اور اسٹریٹ لائٹس بھی تنصیب کردی گئی۔
ماڈل کالونی ٹاؤن کی عوام کے لیے کالا بورڈ تا سعود آباد ایک متبادل صاف ستھری روشن سڑک کا تحفہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے دیا گیا ہے اور اسی طرح ماڈل کالونی ٹاؤن میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے۔
قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے یوسی 5 توکل موبائل مال، گلزار بیکری، معین آباد پھاٹک پر ذیلی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا جہاں پر اہلیان علاقہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور سڑکوں کی تعمیر پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
