کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 20 سے زائد افراد زخمی
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔
