عید الاضحیٰ کے حوالے سے سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ سے کانٹیجنسی پلان شیئر کردیا ہے:منصور شیخ
کراچی: صدر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین منصور شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا کام عیدالاضحی کے انتظامات میں سندھ سالڈ مینجمنٹ کی مدد کرنا ہے۔
کلک بریکنگ 24 سے خصوصی گفتگو میں منصور شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مئنجمنٹ حکام سے ہماری ملاقات بھی ہوئی ہے اور مل کر کام کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
منصور شیخ نے کہا کہ کلیکشن پوائنٹ پہلے کی طرح ہی ہوں گے۔ چونا چھڑکاؤ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
