آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کے لیے خطرناک ہیں:مولانا فضل الرحمان

آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کے لیے خطرناک ہیں:مولانا فضل الرحمان

کراچی:چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی امداد حسین پتافی کی سومرو ہاؤس کراچی آمد

تینوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

رہنماؤں کے درمیان ملکی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوا۔

آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے کردار کو مزید مضبوط بنانے پر دونوں جماعتوں کے مؤقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے، رہنماؤں کی گفتگو

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کے لیے خطرناک ہیں، پارلیمنٹ کو مضبوط اور عوامی رائے کا حقیقی ترجمان بنانا ہوگا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان قومی میثاق ہے، اس کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔سیاسی قوتوں کو آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔شورائیت اسلام کا بنیادی اصول ہے، فیصلے عوامی نمائندوں کے ذریعے ہونے چاہئیں۔

ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر محمود سومرو و دیگر بھی شریک تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں