کراچی میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اربن فاریسٹ منصوبہ اہم سنگِ میل ثابت ہوگا:مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ای بی ایم کازوے شاہراہ بھٹو پر اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کو سرسبز اور ماحول دوست شہر بنانے کا بڑا اقدام ہے۔ ای بی ایم کازوے شاہراہ بھٹو پر 10 ہزار درخت لگادیے گئے، ہدف ایک لاکھ پودے لگانے کاہے۔کراچی میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اربن فاریسٹ منصوبہ اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کیلئے شجرکاری مہم تیز کردی گئی ہے۔شاہراہ بھٹو پرنیم، گلمہر اور بارشی درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔اربن فاریسٹ کراچی کے ماحول کو بہتر بنائے گا۔ کراچی میں آکسیجن لیول بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا آغازکردیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اربن فاریسٹ منصوبہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔شہر کو گرین سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اربن فاریسٹ منصوبے سے پرندوں اور جنگلی حیات کو قدرتی ماحول میسر آئے گا۔کراچی کی خوبصورتی اور ماحولیات ہماری ترجیح ہے۔شاہراہِ بھٹو پر شجرکاری منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
