رہڑکی دربار کے گدی نشیں سائیں سادھرام کے انتقال کرگئے
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے رہڑکی دربار کے گدی نشیں سائیں سادھرام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
شرجیل انعام میمن کا ہندو برادری، مرحوم کے عقیدت مندوں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غم کی گھڑی میں ہندو برادری، سائیں سادھرام کے عقیدت مندوں اور اہل خانہ برابر کے شریک ہیں، سائیں سادھرام بین المذاہب ہم آہنگی، امن، محبت اور انسان دوستی کی علامت تھے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ رواداری، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سائیں سادھرام نے کلیدی کردار ادا کیا،سائیں سادھرام کا انتقال نہ صرف ہندو برادری بلکہ سندھ کے تمام امن پسند عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،سائیں سادھرام نے اپنی زندگی مذہبی رواداری، امن اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
