مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں،20دن سے اٹھایا ہوا ہے، تشدد بھی کیا گیا: ڈرگ ڈیلر پنکی
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، 20دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھ پر تشدد کیا گیا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف ریمانڈ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت نے خواتین پولیس اہلکاروں کو کورٹ روم میں طلب کرلیا۔
ملزمہ انمول عرف پنکی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مجھ پر تشدد کیا گیا، مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں۔
عدالت نے ملزمہ کو ہدایت کی کہ آپ آرام سے بیٹھ جائیں، یہ سٹی کورٹ ہے یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا۔
