مضبوط خاندان خوشحال سماج کی بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی یوم خاندان پر پیغام
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مضبوط خاندان خوشحال سماج کی بنیاد ہیں، اس سال عالمی یوم خاندان کا عنوان ’خاندان، عدم مساوات اور بچوں کی فلاح و بہبود‘ رکھا گیا ہے۔خاندانوں اور بچوں کے بہتر مستقبل پر توجہ مرکوز کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور فلاح کے لیے مضبوط خاندانی نظام ناگزیر ہے،معاشی عدم مساوات بچوں کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا خاندان دوست پالیسیوں، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر زور
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر بچے کو مساوی مواقع دینا حکومت اور سماج کی مشترکہ ذمہ داری ہے،مضبوط خاندان غربت کے خاتمے اور سماجی استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی والدین کی معاونت، چائلڈ کیئر اور ابتدائی تعلیم کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط سماجی تحفظ کے نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہر خاندان اور ہر بچے کے لیے بہتر اور محفوظ مستقبل کی فراہم کریں گے۔
