آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین رحمانی ننگر کے انتخابات میں مختیار لاشاری کامیاب

رحمانی پینل کے رہنما مختیار لاشاری نے شاہ لطیف پینل کے رہنما رب نواز سولنگی کو دو ووٹوں سے شکست دی۔

سیتارروڈ(رپورٹ: منور سولنگی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین رحمانی ننگر سیپکو سب ڈویژن کا الیکشن دو پینلز کے امیدواروں کے درمیان ہوا۔

رحمانی پینل کے رہنما مختیار لاشاری نے شاہ لطیف پینل کے رہنما رب نواز سولنگی کو دو ووٹوں سے شکست دی۔

مختیار لاشاری کو 13 جب کہ رب نواز سولنگی کو 11 ووٹ ملے ۔ جبکہ ایک ووٹ مسترد قرار دیا گیا۔

مختیار لاشاری کی کامیابی پر ان کے  حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائی تقسیم کی، جبکہ ڈھول پر رقص بھی کیا گیا۔جبکہ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

مختیار لاشاری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ واپڈا سیتاروڈ رحمانی ننگر کے محنتی کارکنوں نے انہیں منتخب کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وہ اپنے محنتی بھائیوں کی امیدوں اور توقعات پر اترینگے اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں