معرکہ حق کی شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر صدر ٹاؤن میں تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین پیش

معرکہ حق کی شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر صدر ٹاؤن میں تقریب، پاک افواج کو خراج تحسین پیش

کراچی: معرکہ حق کی شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی فوج کو ان کی شاندار کارکردگی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن کے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے ٹاؤن کے آڈیٹوریم میں معرکہ حق کے حوالےسے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور قومی ترانہ سے کیا گیا اس موقع پر ٹاؤن اراکین کونسل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رءیسی، اڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن میڈم اسماء ایاذ چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی عاطف بلو،محکمہ جاتی افسران ۔اساتذہ اور اسکولوں کے بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا کہ جنگیں تعدادِ سے نہیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اور جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ہم اپنی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کر رہے ہیں۔  اس خوبصورت تقریب میں  چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے وہاں پر موجود اساتذہ اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا فرض ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے اور اس کی کامیابی کی خوشی میں کی گئی ہے۔اج کے دن ہم اپنی فوج کو ان کی شاندار کارکردگی اور دشمن کو شکست دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رءیسی نے کہا کہ جس طرح ہماری فوج نے اپنے بڑے دشمن بھارت کو شکست دی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاک فوج نے دنیا کو بتا دیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اور جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ہم اپنی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کر رہے ہیں اور ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی خداداد صلاحیتوں کے نتیجے میں ہم نے بھارت کو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رکھا اور زبردست شکست دی اس موقع پر اسکول کے بچوں نے معرکہ حق کے حوالےسے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے جس کو شرکاء نے خوب سراہا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں