نیو کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرِ اہتمام “گرینڈ یونین فیئر” کا انعقاد

نیو کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرِ اہتمام “گرینڈ یونین فیئر” کا انعقاد

کراچی: جماعت اسلامی ضلع شمالی حلقہ خواتین علاقہ الاخوان کے زیرِ اہتمام الاخوان پارک میں “گرینڈ یونین فیئر” اور ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی اور رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 1500 خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

تقریب میں شعبہ اطفال، شعبہ یوتھ، جمعیت طلبہ اور جمعیت طالبات کے تحت مختلف تعلیمی، تربیتی اور تفریحی پروگرام پیش کیے گئے۔ بچوں کے درمیان قرأت، نعت، ترانے اور تقاریر کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ مزاحیہ سیاسی ڈرامہ اور ٹیبلو بھی پیش کیا گیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

پروگرام میں نئی دلہنوں کو خصوصی تحائف دیے گئے اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

خواتین سٹی کونسلر آمنہ تنویر نے خطاب کرتے ہوئے حضرت بی بی ہاجرہؓ کی سیرت کے حوالے سے ماؤں کو تربیتِ اولاد، اللہ سے محبت، توکل اور قربانی کے جذبے پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

تقریب میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یوسی 9 فیصل قاری، وائس چیئرمین اویس مافت، خواتین سٹی کونسلر آمنہ تنویر، ٹاؤن کونسلر طلعت عمران، ٹاؤن کونسلر نصرت مسعود، نائب ناظمہ کراچی سمیعہ صاحبہ اور ناظمہ ضلع شمالی سحر سلطانہ سمیت دیگر ذمہ داران اور مقامی خواتین نے شرکت کی۔

مقررین نے اس موقع پر جماعت اسلامی کی عوامی و فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صالح قیادت ہی معاشرے میں انصاف، امن اور خوشحالی لا سکتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں