جنگ یا مذاکرات؟ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا

جنگ یا مذاکرات؟ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے بڑھتی کشیدگی اور تعطل کا شکار سفارتی کوششوں کے بعد اپنی قومی سلامتی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تہران کے خلاف آئندہ حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں محدود فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشنز زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے بعد واشنگٹن میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے معاملے پر خاطر خواہ لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔اسی تناظر میں امریکی انتظامیہ دباؤ بڑھانے کے نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ بظاہر کسی بڑے تصادم سے گریز چاہتے ہیں اور وہ ایک ایسے معاہدے کے خواہاں ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کر سکے تاہم امریکی مطالبات مسترد ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں عسکری آپشنز دوبارہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں