عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا:پاکستانی سفیر

عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا:پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان نہ صرف دفاعی بلکہ سفارتی اور سیاسی سطح پر بھی خطے میں استحکام کی ایک اہم قوت بن کر سامنے آیا ہے

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔. پاکستان نے ہر مرحلے پر ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل دنیا کو خبردار کرتا رہا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے.تاہم کشیدگی کے باوجود پاکستان نے سیاسی بصیرت، سفارتی تدبر اور عسکری پختگی کا مظاہرہ کیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی۔

رضوان سعید شیخ کے مطابق پاکستان کے دفاعی اخراجات بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہیں لیکن اصل طاقت جدید دفاعی حکمت عملی، قومی اتحاد اور عوامی عزم میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے جذبات کے بجائے حقائق، صبر اور تدبر کی بنیاد پر اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا یہی وجہ ہے کہ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کے دور میں بھارتی بیانیے کی کمزوریاں کھل کر سامنے آگئیں۔آج بھی پاکستان پلوامہ اور پہلگام واقعات کے ٹھوس شواہد کا مطالبہ کر رہا ہے اور عالمی برادری بھی انہی سوالات کے جواب کی منتظر ہے۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے تحت اسے یکطرفہ طور پر معطل کیا جاسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں