“معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص”کی کامیابی اور ایک سالہ مکمل ہونے پر گڈاپ ٹاؤن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

“معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص”کی کامیابی اور ایک سالہ مکمل ہونے پر گڈاپ ٹاؤن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین جناب طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر“معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص”کی کامیابی اور ایک سالہ تکمیل کے سلسلے میں آج گڈاپ ٹاؤن میں ایک اورپروگرام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔جبکہ سیمینار میں میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز اور محکمہ جاتی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ آج کا دن ہماری قومی غیرت، اتحاد اور دفاعی قوت کی عظیم علامت ہے۔ گزشتہ برس بھارت نے اپنے ناپاک عزائم اور جارحانہ سوچ کے ذریعے خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مگر پاکستان کی بہادر افواج نے“آپریشن بنیان مرصوص”کے ذریعے دشمن کے تمام مذموم عزائم خاک میں ملا دیے اور دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔جب پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے تو وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہے، جسے کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان رینجرز، قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اور خفیہ ایجنسیاں دن رات وطنِ عزیز کی سلامتی، سرحدوں کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔ ہماری پاک افواج نے ہمیشہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہیں۔

پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، رینجرز، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنے خون سے اس دھرتی کو محفوظ بنایا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ اور آج کے اس سیمینار کے ذریعے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے تمام منتظمین، افسران اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔پاکستان زندہ باد۔پاک افواج پائندہ باد۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں