چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن اورمیونسپل کمشنر کی قیادت مں”معرکۂ حق بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر ریلی کا انعقاد
کراچی: چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن علی اکبر میونسپل کمشنر الہی بخش سیال ٹاؤن وائس چیئرمین شوکت بلوچ نے "معرکۂ حق بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے پر شہدائے افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان آج ایک مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن ملک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی مؤثر قیادت میں عالمی سطح پر امن کے قیام اور ثالثی کے کردار میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیی۔ اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میر بحر ٹاؤن کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں ٹاؤن اراکین کو نسل ممبران افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، جبکہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ “پاکستان کی افواج ہمارے ملک کی حفاظت کی ضامن ہیں، اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرے اور قومی اداروں پر فخر کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ریلیوں کا مقصد عوام، خصوصاً نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.
